Government decides to increase sugar prices every 15 days/حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصل

By websitent - July 16, 2025

  


حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کی جانب سے اگست سے اکتوبر تک ہر ماہ 2 مرتبہ چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ) حکومت نے کرشنگ سیزن سے قبل چینی کی فی کلو قیمت 171 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق چینی کی قیمتوں میں 15 اکتوبر تک مرحلہ وار اضافہ ریکارڈ ہو گا۔


ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چینی کی قیمت میں 15 اگست سے 15 نومبر تک اضافہ جاری رہے گا جبکہ ہر 15 دن بعد فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ چار ادوار میں ہوگا جس سے چینی کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 171 روپے تک پہنچ جائے گی، 15 اکتوبر کے بعد چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا جبکہ 7 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع ہوگا، چینی کی قیمتوں میں اس وقت 27.50 روپے کے ٹیکسز بھی شامل ہیں۔


دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیکس چھوٹ پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد دیگر ممالک سے چینی کی درآمد کے لیے جاری ٹینڈر واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔


قبل ازیں حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چینی کی ٹیکس فری درآمد پر شدید اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے قرض پروگرام کی سنگین خلاف ورزی پر جواب طلب کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کے ٹیکس فری درآمد کی اجازت دے کر پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔


ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اقدام 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے جس میں ٹیکس چھوٹ اور ترجیحی مراعات نہ دینے کا تحریری وعدہ شامل تھا، اس کے جواب میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں غذائی ایمرجنسی ہے مگر آئی ایم ایف نے اس دلیل کو مسترد کر دیا جب کہ ایف بی آر نے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو باضابطہ خط لکھ کر اس فیصلے کا دفاع کیا مگر اس سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا کیوں کہ معاہدے کے تحت پاکستان کسی بھی قسم کی نئی ٹیکس چھوٹ یا ترجیحی مراعات نہ دینے کا پابند ہے لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کو اطلاع دیئے بغیر ناصرف ٹیکس معاف کیے بلکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے چینی درآمد کرنے کی ٹینڈرنگ بھی شروع کر دی جو پروگرام کے دو نکات کی خلاف ورزی ہے۔


Government decides to increase sugar prices every 15 days



The federal government has decided to raise the price of sugar twice a month from August to October. According to details, the government plans to increase the per-kilogram price of sugar to Rs. 171 before the crushing season begins. This means that there will be a gradual increase in sugar prices recorded until October 15.


Sources in the Ministry of Industries and Production have stated that the price of sugar will continue to rise from August 15 to November 15, with an increment of Rs. 2 per kg every 15 days. The increase will take place in four phases, pushing the price up from Rs. 165 to Rs. 171 per kg. No further price hikes will occur after October 15, as the crushing season is set to begin from November 7.

Currently, sugar prices include Rs. 27.50 in taxes.

On the other hand, the federal government has withdrawn the sugar import tender following objections from the International Monetary Fund (IMF) regarding tax exemptions.


According to media reports, the Trading Corporation of Pakistan (TCP) has withdrawn the earlier tender for the import of 300,000 metric tons of sugar and issued a revised tender for the import of 50,000 metric tons instead. Bids for this revised tender have been invited until July 22.
Previously, the government had issued a tender to import 300,000 metric tons of sugar. However, the IMF raised strong objections over tax-free sugar imports, stating that it would be a serious violation of the loan program. The IMF also expressed strong reservations over the government's decision to allow duty-free import of up to 500,000 metric tons of sugar.


Sources revealed that this action was a clear breach of the $7 billion agreement, which explicitly stated that no new tax exemptions or preferential incentives would be granted. In response, the government argued that the country was facing a food emergency, but the IMF rejected this justification.


The Federal Board of Revenue (FBR) officially wrote a letter to the IMF defending the government's decision, but received no positive response. The IMF maintained that under the agreement, Pakistan is bound not to offer any new tax exemptions or preferential treatment. Nonetheless, the government not only waived taxes without informing the IMF but also initiated the sugar import tendering process through the Trading Corporation of Pakistan—violating two key conditions of the loan program.

  • Share:

You Might Also Like

0 Comments